LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کیلئے بڑی معاشی خوشخبری، ٹیکس وصولیاں پہلی بار 13 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئیں ایران سے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھی ملاقاتیں ہوئیں، ٹرمپ ایران کو 3 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنے کا ابتدائی معاہدہ طے پا گیا، عرب میڈیا کادعویٰ بارشیں ہی بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا پنجاب کے مختلف اضلاع کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق،مدرسے کی 15 طالبات زخمی کالام کی سیف اللہ جھیل میں کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی فرانس میں صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان، پہلا مرحلہ 18 اپریل اور دوسرا 2 مئی 2027 کو ہوگا صدر آصف علی زرداری سے وزرائے اعلیٰ سندھ اور بلوچستان کی کراچی میں اہم ملاقات ممکنہ سیلابی صورتحال اور خطرات سے بچاؤ کے لیےاقدامات جامع روڈ میپ کے تحت ترتیب دیے جائیں۔وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑا سیاسی جھٹکا، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ نواز شریف کا 14 بچوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس، مریم نواز شفاف انکوائری کے بعد مجرمان کو سزا دلوائیں گی ٹیوشن سنٹرسانحہ میں بچ جانیوالی خاتون ٹیچر کا اسپتال سے پہلا بیان آگیا اداکارہ فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز حاصل پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی سے متعلق بھارتی بیان مسترد کر دیا پی ٹی آئی نے بہت اچھا بجٹ پیش کیا، صرف میرٹ پر کام ہو رہا ہے: بیرسٹر گوہر

علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر عام تعطیل اور یومِ سوگ کا اعلان

Web Desk

1 July 2026

ایرانی حکومت نے ملک کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل (پبلک ہالیڈے) کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے میڈیا کو بتایا کہ اس تعطیل کا بنیادی مقصد سابق رہنما کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے آنے والے لاکھوں سوگواروں کی دارالحکومت تہران سے اپنے اپنے شہروں کو واپسی کو آسان بنانا ہے۔ ترجمان کے مطابق، اس کے علاوہ جمعرات کے روز پورے ایران میں سرکاری سطح پر یومِ سوگ بھی منایا جائے گا، جبکہ علی خامنہ ای کی تدفین 8 جولائی کو مقدس شہر مشہد میں کی جائے گی۔

سرکاری شیڈول کے مطابق سابق سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی مختلف تقاریب 4 سے 8 جولائی کے درمیان تہران، قم اور مشہد میں منعقد ہوں گی۔ اس کے علاوہ عراق کے مقدس شہروں بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی تعزیتی تقریبات کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے ابتدائی امریکی حملے کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے۔