دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ کا دائرہ بحرِ ہند سے آگے تک پھیل سکتا ہے: ایران
Web Desk
24 September 2026
ایران کے سپریم لیڈر کے عسکری مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل کی جانب سے ایران پر دوبارہ کوئی عسکری حملہ کیا گیا تو اس جنگ کا دائرہ خلیج فارس اور مشرق وسطیٰ سے نکل کر بحرِ ہند اور ممکنہ طور پر اس سے بھی آگے تک پھیل سکتا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کو جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ تنازع پہلے ہی خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے لے کر بحیرۂ احمر تک پھیل چکا ہے، اور صورتحال مزید بگڑنے کی صورت میں بحرِ ہند میں بھی ایک نیا محاذ کھل سکتا ہے۔
میجر جنرل صفوی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے امریکا اور اسرائیل کے کسی بھی ممکنہ نئے حملے کی صورت میں بدترین حالات اور ہر قسم کے حالات کار سے نبردآزما ہونے کے لیے جامع دفاعی منصوبے تیار کر رکھے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نئی جنگ کی صورت میں بحیرۂ احمر اور آبنائے باب المندب کے اسٹریٹجک مرکز پر دباؤ میں مزید شدت آئے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے اور اسٹریٹجک پوزیشن برقرار رکھنے پر یمن کے حوثی گروپ کی تعریف بھی کی۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی
24 September 2026
ٹرمپ اور شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات، اے آئی اور تجارت سمیت مختلف امور زیرِغور
24 September 2026
پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان سیاسی مشاورت کا پانچواں دور، تعاون بڑھانے پر اتفاق
24 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو
24 September 2026
شی جن پنگ کی وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال
24 September 2026
اسرائیلی انتخابات: عرب جماعتوں کو الیکشن سے روکنے کا فیصلہ
24 September 2026
ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا
24 September 2026
ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کی میزبانی کریں گے
24 September 2026