LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا شرائط ختم حوثیوں کے حملے: برطانیہ کا سعودیہ کو دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ فرانس کا حوثیوں سے فوجی کشیدگی ختم، امن مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ امریکا کی ایران جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کو 5 ارب ڈالر کے فنڈز کی پیشکش امریکا اور ڈنمارک کی 2 نئے فوجی اڈے قائم کرنے کی منصوبہ بندی ایران جنگ نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں نیا بحران پیدا کر دیا: امریکی میڈیا امریکی صدر اپنے سیاسی کیریئر میں مقبولیت کی کم ترین سطح پر آگئے امریکی صدر کی چینی ہم منصب سے 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات طے روس میں پارلیمانی انتخابات: پیوٹن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کی ریکارڈ کامیابی امریکی صدر کا بیلاروس سے بڑی مقدار میں کھاد، پوٹاش خریدنے کے ممکنہ معاہدے کا اعلان روس کے یوکرین میں فضائی حملے، پولینڈ نے فضائی حدود کی نگرانی سخت کر دی مسلح تنازع: یمن میں غذائی بحران سنگین ہونے کا خدشہ، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا نیوزی لینڈ میں کاربن کریڈٹ حاصل کرنے کیلئے پائن کے جنگلات لگانے میں تیزی قطر کا خلیجی ممالک سے ایران سے اچھے تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ

محسن نقوی کی تہران میں سکندر مومنی سے ملاقات، سکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

Web Desk

22 September 2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اہم سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں، جہاں تہران ایئرپورٹ پر ان کے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ دورے کے دوران دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات ہوئی جس میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات، بارڈر مینجمنٹ اور خطے کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے مختلف دوطرفہ معاہدوں اور سیکیورٹی تعاون میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا خیرمقدم کیا اور وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سکندر مومنی کا کہنا تھا کہ خطے میں تناؤ کے خاتمے کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے اور ان کا حالیہ دورۂ پاکستان انتہائی مفید ثابت ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے عزم ظاہر کیا کہ آنے والے وقت میں اسلام آباد اور تہران کے درمیان دوطرفہ سفارتی و سیکورٹی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔