LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے تعین کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب حرمین شریفین کا تحفظ ملک و قوم اور مسلح افواج کیلئے اہم فریضہ ہے: وزیراعظم پاکستان اور یورپی یونین کے پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینا ہو گا: ایاز صادق اسحاق ڈار کا کانگو کے صدر اور گنی بساؤ کے سابق صدر سے مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبریں تشویشناک,اہم پریس کانفرنس مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر فائرنگ، ملزمان فرار حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل، 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین درخواستیں دے سکیں گے امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران جولائی میں ترسیلاتِ زر 13 فیصد بڑھ گئیں، وزیراعظم کا اظہار اطمینان اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس ایران کو فوجی دباؤ سے زیادہ امریکی اقتصادی پابندیوں کی فکر ہے: امریکا اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری مریم نواز سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد کی ملاقات، جدید نصاب کے فروغ پر تبادلہ خیال

گلیشیئر پگھلنے سے دریائے سندھ میں کندیاں کے قریب پانی کی آمد میں پھر اضافہ

Web Desk

15 July 2026

بالائی علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے کے باعث دریائے سندھ میں کندیاں کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے چشمہ بیراج پر ہائی الرٹ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ چشمہ بیراج میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 22 ہزار کیوسک اضافی پانی کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد بیراج پر پانی کی آمد بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔ بیراج کی انتظامیہ کی جانب سے پانی کا اخراج 2 لاکھ 32 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کا مجموعی لیول 646 فٹ کی سطح کو چھو رہا ہے۔ پانی کے اس غیر معمولی بہاؤ کے باعث چشمہ بیراج سے ملحقہ دریائے سندھ کی تمام قدرتی جھیلیں پانی سے مکمل طور پر بھر چکی ہیں اور کسی بھی امکانی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بیراج کے تمام 52 سپل ویز (پانی کے نکاس کے دروازے) مکمل طور پر کھول دیے گئے ہیں۔