سندھ طاس معاہدہ: امریکی جریدے کی پاکستانی مؤقف کی بھرپور حمایت
Web Desk
17 January 2026
اسلام آباد: سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارتی اقدامات پر معروف امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے پاکستانی مؤقف کی بھرپور حمایت کر دی ہے۔ جریدے کے مطابق بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد جنوبی ایشیا میں پانی کی سیاست نے ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا جبکہ بھارت کی جانب سے دُلہستی اسٹیج ٹو منصوبہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق بھارت پانی کو اسٹریٹجک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو جنوبی ایشیا میں ایک بڑے انسانی المیے کو جنم دے سکتا ہے۔
امریکی جریدے نے نشاندہی کی کہ بھارت کی جانب سے آبی ڈیٹا کی فراہمی روکنا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ میں یاد دلایا گیا کہ عالمی ثالثی عدالت واضح فیصلہ دے چکی ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا۔
دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں فوڈ سیکیورٹی کی بنیادی ضمانت ہے اور بھارت قانونی طور پر مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کے لیے مہیا کرنے کا پابند ہے۔
متعلقہ عنوانات
ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط
2 September 2026
یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی
2 September 2026
امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
2 September 2026
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
2 September 2026
پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع
2 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر
2 September 2026
پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار
2 September 2026
ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش
2 September 2026