انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
Web Desk
7 December 2025
انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق صدر پرابووو پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر آ رہے ہیں، جس کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دی تھی۔ دورہ ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب پاکستان اور انڈونیشیا اپنے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل کر رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق انڈونیشی صدر کے ہمراہ اہم وزراء اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ دورے کے دوران صدر پرابووو، صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کریں گے۔
انڈونیشیا کا آخری صدارتی دورہ 2018 میں صدر جوکو ویدوڈو نے کیا تھا۔ موجودہ دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر مشاورت ہوگی۔ متعدد اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں تین مرتبہ بہتری آئی: وزیر خزانہ کا دعویٰ
16 September 2026
پٹرول 6 روپے 88 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لٹر مہنگا
16 September 2026
گوتریس کی عالمی کشیدگی پر تشویش، حوثیوں اور سعودی عرب کو مذاکرات کی اپیل
16 September 2026
پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کا خصوصی اقتصادی زون میں خلاف ورزی پر شدید احتجاج
16 September 2026
غزہ میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والی عمارت منہدم، 21 فلسطینی جاں بحق
16 September 2026
سعودی عرب کی مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت
16 September 2026
امریکی نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی معلومات آئس برگ کا صرف سرا ہیں: عراقچی
16 September 2026
ایرانی وزارت خارجہ کی جرمن چانسلر پر تنقید، ایران کے خلاف بیانیہ مسترد
16 September 2026