LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

انڈونیشیا؛ ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے

Web Desk

2 July 2026

انڈونیشیا کے صوبے آچے میں ایک غیر شادی شدہ جوڑے کو گاڑی کے اندر ٹک ٹاک لائیو سٹریمنگ کے دوران ایک دوسرے کو بوسہ دینے کے جرم میں سرعام کوڑے مارنے کی سزا دی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ رواں سال 27 فروری کو پیش آیا تھا، جہاں ایک 22 سالہ نوجوان اور 25 سالہ لڑکی کی بوسہ لینے کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ شہریوں کی جانب سے شکایت درج کرائے جانے پر شریعہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوڑے کو اپریل میں گرفتار کر لیا۔ شرعی عدالت نے سماعت کے دوران ثبوت کے طور پر ٹک ٹاک لائیو کی ویڈیو والا موبائل فون اور یو ایس بی فلیش ڈرائیو ضبط کر کے انہیں تلف کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ابتدا میں دونوں کو 25، 25 کوڑوں کی سزا سنائی تھی، تاہم ملزمان کی جانب سے تقریباً چار ماہ جیل میں گزارنے کی وجہ سے سزا کم کر کے 21، 21 کوڑے کر دی گئی اور اس پر سرعام عمل درآمد کا حکم دیا گیا۔ عدالتی حکم پر صوبائی دارالحکومت بانڈا آچے کے بستان السلام سٹی پارک میں تقریباً 100 سے زائد افراد کے سامنے سزا پر عمل درآمد کیا گیا، جہاں محکمہ قانون و انصاف کے نقاب پوش اہلکاروں نے بانس کی چھڑی سے جوڑے کو کوڑے مارے۔ اسی روز مزید 4 افراد کو بھی آن لائن جوا کھیلنے اور زنا کے الزامات میں سرعام کوڑے مارے گئے۔

واضح رہے کہ آچے انڈونیشیا کا واحد صوبہ ہے جہاں شرعی قوانین نافذ ہیں۔ مرکزی حکومت نے 2006 میں علیحدگی پسند تحریک کے خاتمے کے لیے ہونے والے امن معاہدے کے تحت صوبے کو اسلامی قوانین نافذ کرنے کا خصوصی اختیار دیا تھا، جس کا اطلاق 2015 سے غیر مسلموں پر بھی کر دیا گیا ہے۔ ان قوانین کے تحت زنا، ہم جنس پرستی، جوا، شراب نوشی، خواتین کے تنگ لباس پہننے اور مردوں کے جمعہ کی نماز چھوڑنے جیسے جرائم پر کوڑوں کی سزا دی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب، انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈونیشیا نے اس سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اور انسانی وقار کے منافی قرار دیا ہے۔ تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عثمان حمید کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایسا رویہ سماجی طور پر نامناسب سمجھا جا سکتا ہے، لیکن اسے ایسا جرم قرار دینا جس کی سزا قید یا سرعام کوڑے ہوں، حد سے زیادہ سخت اقدام ہے۔