LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاک بھارت جنگ: چین کا پہلی بار جے 10 سی طیارے کی کامیابی کا اعلان

Web Desk

13 January 2026

چین نے پہلی بار سرکاری سطح پر جے-10 سی ای جنگی طیارے کی عملی جنگی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے، جس نے مئی 2025 میں ہونے والی فضائی جھڑپوں کے دوران مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی مسلح افواج نے مئی کی جھڑپوں کے بعد رفال سمیت انڈیا کے متعدد طیارے مار گرانے کا اعلان کیا تھا، جبکہ بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی سات سے آٹھ طیاروں کے نقصان کا ذکر کر چکے ہیں۔ انڈین فوجی قیادت نے بھی طیاروں کے نقصان کا اعتراف کیا تھا تاہم تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔

چین کے مطابق جے-10 سی ای ایک مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کردہ ملٹی رول جنگی طیارہ ہے، جس کی اس کامیابی نے نہ صرف عالمی دفاعی ماہرین بلکہ بین الاقوامی ہوابازی صنعت کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت چینی دفاعی مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں ساکھ اور برآمدی امکانات کو مزید مضبوط کرے گی۔