بھارتی فلم اسٹاردھرمندر89برس کی عمرمیں چل بسے،بھارتی میڈیا
Web Desk
24 November 2025
بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی موت کا دعویٰ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر 24 نومبر کو طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں چل بسے۔رپورٹ کے مطابق دھرمیندر کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔واضح رہے کہ دھرمیندر کو دو ہفتے قبل بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد بھارتی میڈیا نے انکے انتقال کی جھوٹی خبریں نشر کی تھیں۔دھرمیندر کے اہلخانہ نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکی تردید کی تھی،رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے اپنی آخری فلم’ ’اکیس‘‘ میں اداکاری کی تھی جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔دھرمیندر نے 1960 میں فلم ’’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ ‘سے کیریئر کا آغاز کیا اور چھ دہائیوں پر محیط اپنے سفرکے دوران شعلے،یادوں کی بارات،میرا گاوں میرا دیش،پھول اور پتھر جیسی یادگار فلموں میں کام کیا,انہیں 2012 میں حکومتِ ہند نے پدم بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازاتھا۔
متعلقہ عنوانات
او آئی سی کی مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان
16 September 2026
پاکستان کا بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی میں23اکتوبر تک توسیع کا اعلان
16 September 2026
جنگ کے اثرات: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
16 September 2026
تاجر دوست آسان ٹیکس سکیم، رجسٹریشن کیلئے ایف بی آر کو اہداف مقرر
16 September 2026
فلسطین کی آزادی کے نعرے لگانے پر میکل مور کو ایڈ شیرن کے ٹور سے باہر
16 September 2026
مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، جارحیت کا کوئی عنصر نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
16 September 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دی
16 September 2026
نیویارک سے 36 نایاب اور چوری شدہ پاکستانی نوادرات کی واپسی، امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے
16 September 2026