LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ

بھارتی ایئرفورس کا ایک اور جنگی طیارہ حادثے کا شکار

Web Desk

13 June 2026

بھارتی جنگی طیاروں اور ملٹری ٹرانسپورٹ طیاروں کے پے درپے گرنے کے واقعات نے عالمی سطح پر نئی دہلی کی دفاعی تیاریوں اور فضائی صلاحیتوں کا پول کھول دیا ہے۔ بھارت کے معروف اور معتبر جریدے ’انڈیا ٹوڈے‘ (India Today) کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ریاست آسام کے ضلع جوروہاٹ میں انڈین ایئر فورس کا ایک اور اہم طیارہ ‘اے این 32’ (AN-32) خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔

بھارتی ملٹری ذرائع اور دفاعی ماہرین کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، بھارتی فضائیہ کا یہ مال بردار اور عسکری طیارہ آسام کے جوروہاٹ ایئر بیس پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ اچانک اس میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بھارتی فضائیہ (IAF) کے ترجمان نے بھی آفیشل بیان جاری کرتے ہوئے جنگی طیارے اے این 32 کے حادثے کا شکار ہونے کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ نے بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے:”رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال کے چند مہینوں کے دوران ہی بھارتی فضائیہ کے مجموعی طور پر 11 جدید جنگی طیارے اور ایک جدید ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو چکا ہے، جو کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی فضائیہ کے لیے ایک ریکارڈ اور بدترین ناکامی ہے”۔

دفاعی اور عسکری امور کے عالمی ماہرین کے مطابق، ان پیاپے گرتے ہوئے کروڑوں ڈالرز کے طیاروں نے بھارت کی نام نہاد جنگی تیاریوں (Combat Readiness) اور خطے میں چودھراہٹ قائم کرنے کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔

ماہرین نے بھارتی ایئر فورس کی موجودہ صورتحال کا تین اہم پہلوؤں سے جائزہ لیا ہےطیاروں کی ناقص مینٹیننس اور پرانے پرزوں کے استعمال کے باعث انجن فیل ہونے اور آگ لگنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔چینی اور پاکستانی سرحدوں پر فضائی دباؤ کے باعث بھارتی پائلٹس اور گراؤنڈ کریو شدید دباؤ اور بوکھلاہٹ کا شکار نظر آتے ہیں۔ عسکری خریداریوں اور اسپیئر پارٹس کے ٹھیکوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں نے انڈین ایئر فورس کو اندرونی طور پر کھوکھلا کر دیا ہے، جس کا نقصان ان کے قیمتی طیاروں اور فضائی ساکھ کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔