بھارت کی جنوبی افریقا سے بدترین شکست، ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان سے بھی پیچھے
Web Desk
26 November 2025
ہوم گراؤنڈ پر ایک اور عبرتناک کلین سوئپ کے بعد بھارتی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں پاکستان سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔
بدھ کے روز گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 408 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کی، یوں بھارتی سرزمین پر 25 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیتنے کا تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا۔
549 رنز کے بھاری ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن ایک بار پھر بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 140 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
یہ دوسرا موقع ہے کہ گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل 2024 میں نیوزی لینڈ بھی بھارت کو اسی طرح شکست دے چکا ہے۔
تازہ ترین ناکامی کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں بھارت مزید تنزلی کا شکار ہو کر پاکستان سے بھی پیچھے چلا گیا۔
موجودہ پوائنٹس ٹیبل میں آسٹریلیا پہلی، جنوبی افریقا دوسری اور سری لنکا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری
12 October 2026
خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران
12 October 2026
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
12 October 2026
وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم
12 October 2026
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ
12 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع
12 October 2026
صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
12 October 2026
ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی
12 October 2026