مودی حکومت مسلمان مخالف ایجنڈے پر قائم، مساجد اور مزارات مسمار
Web Desk
1 July 2026
بھارت میں ہندوتوا کے نفرت انگیز نظریے کے غلبے اور برسراقتدار بی جے پی حکومت کی سرپرستی میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کا بدترین استحصال اور ان کے بنیادی حقوق کی پامالی کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں مسلمانوں پر تشدد اور ان کی عبادت گاہوں کی مسماری معمول بن چکی ہے۔
میڈیا رپورٹ ‘ہندوستان گزٹ’ کے مطابق، مودی حکومت کے زیرِ اقتدار بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچھ میں چند روز کے دوران متعصبانہ کارروائی کرتے ہوئے 3 تاریخی مساجد اور متعدد مزارات کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ مقامی رہائشیوں اور مسلم کمیونٹی کے مطابق، انتظامیہ کی جانب سے اس بڑی کارروائی سے قبل کوئی پیشگی قانونی نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا تھا۔
بھارتی جریدے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مساجد اور مزارات کی غیر قانونی مسماری پر جب مقامی مسلمانوں نے انتظامیہ سے وضاحت طلب کی تو انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ اس وحشیانہ کارروائی اور مذہبی مقامات کی بے حرمتی کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے 25 مسلمان نوجوانوں کو پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔انسانی حقوق کے معتبر بین الاقوامی ادارے ‘ہیومن رائٹس واچ’ (HRW) نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ منظم امتیازی سلوک روا رکھنے کے لیے بی جے پی حکومتی مشینری کو بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوتوا ایجنڈے پر کاربند مودی حکومت اقلیتوں کی شناخت، ان کی تاریخ اور پاکیزہ عبادت گاہوں پر مسلسل حملے کر کے بھارت سے ان کا وجود ختم کرنے کے درپے ہے، جو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی
5 July 2026
ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن
5 July 2026
ایرانی سفیر کا شہید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر پاکستان سے اظہار تشکر
5 July 2026
آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے ساتویں بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
5 July 2026