LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ حراست: پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق سرکاری حج سکیم: دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم اسحاق ڈار سے صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنیوالے 5 ڈرونز تباہ کر دیئے: سعودی فوجی اتحاد ٹرمپ کا ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، تیل کی قیمتیں تیزی سے گرنے کی پیشگوئی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں: عباس عراقچی امریکا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا: وائٹ ہاؤس راجن پور میں خوفناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 36 زخمی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان

شہباز شریف سے ملاقات میں پاکستان میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال ہوا، ایم ڈی آئی ایم ایف

Web Desk

24 September 2026

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کے احوال پر روشنی ڈالی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے بتایا کہ اس ملاقات میں پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کرسٹالینا جارجیوا نے اپنے بیان میں لکھا کہ پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات پر مضبوط اور بلا تعطل عمل درآمد کے باعث ملک میں معاشی استحکام قائم ہوا ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور پاکستان کی دوبارہ عالمی مالیاتی مارکیٹ تک رسائی آسان ہوئی ہے۔ ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان اگر ان اصلاحات کے سلسلے کو پائیدار بنیادوں پر برقرار رکھتا ہے تو اس سے نہ صرف معاشی ترقی کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں بھی کلیدی مدد ملے گی۔