آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
Web Desk
13 May 2026
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات کے لیے وزارتِ خزانہ پہنچ گیا ہے، جہاں تعارفی سیشن کے ساتھ ہی بات چیت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، نیا وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار کیا جائے گا جس کے لیے وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ ان مذاکرات میں نئے بجٹ اہداف، ٹیکس ریونیو، مالیاتی و توانائی اصلاحات اور نجکاری کے عمل میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے شرط عائد کی ہے کہ وفد کی مشاورت سے طے پانے والے اہداف کی پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے۔ وفاقی بجٹ کی تیاریاں آئندہ ہفتے تک مکمل ہونے کا امکان ہے، جبکہ آئی ایم ایف کا وفد 20 مئی تک پاکستان میں قیام کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
ترک مسلح افواج کے یوم فتح کی 104ویں سالگرہ، جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب
31 August 2026
وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذالعمل ہے: عالمی ثالثی عدالت
31 August 2026
نیتن یاہو نے امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا: عباس عراقچی
31 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون پر مبنی ہے: ترک وزیر خارجہ
31 August 2026
ایرانی حملے کی مذمت، یو اے ای کا جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان
31 August 2026
مشرق وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
31 August 2026
رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت خواہ ہیں: اویس لغاری
31 August 2026