آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے اقتصادی جائزوں کی منظوری دے دی
Web Desk
9 May 2026
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے اقتصادی جائزوں کی منظوری دے دی، جس کے بعد پاکستان کو قرض پروگرام کی اگلی قسط کے تحت فوری طور پر ایک ارب دس کروڑ ڈالر موصول ہوں گے۔
آئی ایم ایف کے مطابق توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کا تیسرا جبکہ موسمیاتی مالیاتی پروگرام کا دوسرا جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی مالی معاونت کی مد میں بائیس کروڑ ڈالر بھی فراہم کیے جائیں گے، جبکہ دونوں پروگراموں کے تحت اب تک مجموعی طور پر چار ارب آٹھ کروڑ ڈالر جاری کیے جا چکے ہیں۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باوجود پاکستان نے معاشی استحکام برقرار رکھا۔ ادارے کے مطابق پاکستان میں معاشی اصلاحات اور پالیسیوں پر عملدرآمد مضبوط رہا، جبکہ مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو میں بہتری، مہنگائی میں کمی اور جاری کھاتوں کا توازن برقرار رہا۔
مالیاتی ادارے نے توقع ظاہر کی ہے کہ مالی سال 2026 میں پاکستان کا بنیادی مالیاتی سرپلس مجموعی قومی پیداوار کے ایک اعشاریہ چھ فیصد تک رہے گا، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر 2025 تک سولہ ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔
آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا کہ ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دی جائے، ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور مالی نظم و ضبط کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ ادارے کے مطابق State Bank of Pakistan کی سخت مالیاتی پالیسی مہنگائی پر قابو پانے میں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
ادارے نے زرِ مبادلہ کی شرح میں لچک برقرار رکھنے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات جاری رکھنے اور بجلی و گیس کی قیمتوں کو لاگت کے مطابق رکھنے کی بھی سفارش کی۔ آئی ایم ایف کے مطابق کمزور طبقے کو ہدفی سبسڈی کے ذریعے تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری، کاروباری ماحول میں بہتری اور غیر ضروری ضوابط کے خاتمے سے معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔ آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات، پانی کے مؤثر استعمال اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام میں مزید بہتری پر بھی زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026