آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.3 ارب ڈالر کی قسط منظور کرلی
Web Desk
8 December 2025
واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے تقریباً 1.3 ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) پروگرام کے تحت ہے، جس میں سے ایک ارب ڈالر سے زائد پاکستان کو ملیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ آر ایس ایف (RSF) کے تحت بھی 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی پہلی قسط شامل ہے، جس کے بعد دونوں قرض پروگراموں کے تحت پاکستان کو ملنے والی مجموعی رقم 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو ای ایف ایف پروگرام کے تحت دو اقساط پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں جبکہ ایگزیکٹیو بورڈ نے دوسرے اقتصادی جائزے کی بھی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
آئی ایم ایف نے جاری پروگرام پر حکومتی عملدرآمد کو مضبوط اور تسلی بخش قرار دیا ہے اور معاشی اصلاحات کے تسلسل کو اہم قرار دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے مزید اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئی قسط کے اجرا سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور ادائیگیوں کے توازن پر مثبت اثر پڑے گا۔
متعلقہ عنوانات
روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک
29 September 2026
پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ
29 September 2026
اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت
29 September 2026
کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا
29 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ
29 September 2026
گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید
29 September 2026
پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا
29 September 2026
وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب
29 September 2026