LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

پاکستان اور اسلامی فوجی اتحاد کا دہشت گردی سے نمٹنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ

Web Desk

3 February 2026

ک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی (آئی ایم سی ٹی سی) کے سیکرٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایم سی ٹی سی کا 17 رکنی وفد 2 سے 6 فروری تک پاکستان کے دورے پر ہے اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں انتہا پسند عناصر کے دوبارہ انضمام اور بحالی کے موضوع پر ایک ہفتے کی تربیت میں شرکت کر رہا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، خصوصاً علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ دونوں فریقین نے باہمی تعاون پر مبنی حکمت عملیوں، انٹیلی جنس شیئرنگ اور رکن ممالک کے درمیان صلاحیتوں کی تعمیر کے ذریعے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلامی دنیا میں استحکام کے فروغ اور انسداد دہشت گردی کے مربوط اقدامات کے لیے آئی ایم سی ٹی سی کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی نمایاں خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر بھی زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم سی ٹی سی 43 ممالک پر مشتمل ایک فوجی اتحاد ہے، جو دسمبر 2015 میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم کیا گیا۔ اس اتحاد کا مقصد مسلم ممالک کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو یکجا کرنا ہے، جس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی، افغانستان، مصر، اردن، قطر، فلسطین، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش اور دیگر مسلم ممالک شامل ہیں۔