امریکا میں دو پاکستانی نژاد بھائیوں پر 300 ملین ڈالر ہیلتھ کیئر فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات
Web Desk
5 December 2025
امریکا میں Illinois سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں پر ہیلتھ کیئر فراڈ اور منی لانڈرنگ کے اضافی الزامات عائد کردیے گئے۔
فیڈرل سپرسیڈنگ انڈائٹمنٹ کے مطابق ملزمان نے Medicare، Medicaid اور پرائیویٹ انشوررز کو تقریباً 293 ملین ڈالر کے جعلی COVID-19 ٹیسٹ کلیمز جمع کرائے، جن میں سے تقریباً 65 ملین ڈالر کی رقم وصول بھی کی گئی۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق دونوں ملزمان نے Illinois اور California میں قائم چار لیبارٹریز کے ذریعے یہ اسکیم چلائی۔ انکشاف ہوا کہ مبینہ فراڈ سے حاصل رقم عقبی ٹرانزیکشنز کے ذریعے گھمائی گئی اور اوورسیز لگژری رئیل اسٹیٹ، گولڈ بارز، مہنگی گھڑیاں اور گاڑیاں خریدنے پر خرچ ہوئی۔
دونوں ملزمان پر چھ الزامات ہیلتھ کیئر فراڈ اور ایک منی لانڈرنگ سازش کا مقدمہ ہے۔ سزا ثابت ہونے پر ہر ہیلتھ فراڈ چارج پر 10 سال اور منی لانڈرنگ چارج پر 20 سال تک قید ہوسکتی ہے۔ FBI اور HHS-OIG مقدمے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عوامی مسائل نظرانداز، حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
10 July 2026
ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، جنگ بندی ختم ہونے کا دعویٰ
10 July 2026
غیر ملکی ملازمین کے لیے استعمال ہونے والے ویزا سسٹم میں وسیع پیمانے پر دھوکہ دہی بے نقاب
10 July 2026
نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم فیصلہ: اسلام آباد ایئرپورٹ نجی شعبے کے حوالے کرنے کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری معاہدے کی منظوری
10 July 2026
اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کی کڑی تنقید؛ “ہزاروں کا قتل کرنے والے حقِ حکمرانی کھو چکے
10 July 2026
یوکرینی حملوں سے ایک ہفتے میں 38 روسی شہری ہلاک ہوئے: ماریہ زخارووا
10 July 2026
سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا: سربراہ پاسداران انقلاب
10 July 2026
گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہے: وزیراعظم
10 July 2026