LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس 24 فروری تک ملتوی

Web Desk

21 January 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کو بند کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔ دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کیس سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ جیل حکام، پی ٹی اے اور دیگر فریقین کے جوابات عدالت میں آ چکے ہیں۔ عدالت نے سلمان اکرم راجا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی ملاقات ہو گئی تو 24 فروری کو حتمی دلائل سنے جائیں گے۔

عدالت نے ملاقات نہ کرانے سے متعلق دائر توہین عدالت درخواست میں تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد آفس کو بھی تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی