بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے 40کروڑبیرل تیل جاری کرنے کی منظوری دےدی
Web Desk
11 March 2026
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث ہونے والی تیل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آئی ای اے نے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ آئی ای اے ممالک نے تیل کے ہنگامی ذخائر کی اب تک کی سب سے بڑی ریلیز شروع کرنے کے لیے اتفاقِ رائے سے ووٹ دیا ہے۔
آئی ای اے کا کہنا ہے کہ اس کے تمام 32 رکن ممالک نے اس اقدام کے حق میں ووٹ دیا۔فاتح بیرول کا کہنا ہے کہ تیل کی منڈی کو جس پیمانے کے چیلنجز کا سامنا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔
یہ چھٹا موقع ہے جب آئی ای اے نے تیل کے ذخائر کے مربوط اجرا کی منظوری دی ہے۔ اس سے قبل 1991، 2005، 2011 جبکہ 2022 میں دو بار ایسا کیا جا چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
23 November 2026
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026