سندھ کے علاقے حیدر آباد سے مبینہ افغان دہشت گرد گرفتار
Web Desk
24 July 2026
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ہٹڑی کی حدود سے ایک مبینہ افغان دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مبینہ روابط ہیں اور اس کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا اور تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ملزم کے پاس سے کوئی قانونی سفری یا رہائشی دستاویزات نہ ملنے پر اس کے خلاف انسدادِ دہشت گردی اور غیر قانونی قیام کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے اس کے سہولت کاروں اور ممکنہ نیٹ ورک کی تلاش کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
17 August 2026
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
17 August 2026