LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا

Web Desk

10 September 2026

یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی شہروں پر تازہ بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں، جبکہ صوبہ الضالع میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کے وزیرِ دفاع کے قافلے پر حملے اور گھیراؤ کی شدید اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سعودی قیادت میں قائم اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حوثیوں نے خمیس مشیط، ابہا اور جازان کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد میزائل اور ڈرون داغے۔ ترجمان کے مطابق حملوں میں فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم اتحادی فورسز نے اپنی خودمختاری، قومی تنصیبات اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بھرپور جوابی کارروائی کا اعادہ کیا ہے۔یمنی وزیرِ دفاع پر حملہ: صوبہ الضالع میں یمنی حکومت کے وزیرِ دفاع لیفٹیننٹ جنرل طاہر علی کے قافلے کو شدید حملے کے بعد محصور کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کے محافظوں کو حراست میں لے کر وزیرِ دفاع کو یرغمال یا اغوا کیے جانے سے متعلق متضاد اطلاعات گردش کر رہی ہیں، تاہم حتمی تصدیق کا انتظار ہے۔حوثی کمانڈروں کی ہلاکت: تعز کے مغربی علاقے البرح میں یمنی فوج نے حوثیوں کے متوازی وزیرِ دفاع محمد ناصر کے ٹھکانے پر حملہ کیا، جس میں متعدد حوثی کمانڈروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔خلیجی سکیورٹی و جانی نقصان: حالیہ دنوں میں حوثیوں نے سعودی عرب کی توانائی اور فوجی تنصیبات پر حملے تیز کر دیے ہیں، جس کے باعث بحیرہ احمر اور باب المندب کی اہم تجارتی اور بحری گزرگاہوں کی سکیورٹی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری لڑائی میں 500 سے زائد افراد کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔