LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی پاسپورٹ کے اعزازی ڈیزائن پر ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی 18 سال سے کم عمر کی شادی کیخلاف قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، امن و استحکام کے عزم کا اعادہ امریکی جج کا بڑا حکم؛ گوتم اڈانی کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم کرنے پر محکمہ انصاف سے تحریری جواز طلب ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز پر چار بار حملہ کیا، یہ اقدام پسند نہیں آیا: ٹرمپ پاکستان عالمی برادری میں امن کے داعی کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ ایران نے امریکی حملے کو جنگ بندی کی ’’لاپروا خلاف ورزی‘‘ قرار دیدیا ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا: وینس امریکی فوج کے ایران پر فضائی حملے آبنائے ہرمز استعمال کرنے پر فیس ادا کرنی ہو گی: بلومبرگ کا دعویٰ ایران کی جانب سے بحری جہازوں پر داغے گئے ڈرونز جنگ بندی معاہدے کی احمقانہ خلاف ورزی ہے: امریکی صدر روس اور یوکرین کے درمیان 160، 160 جنگی قیدیوں کا تبادلہ

حزب اللہ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان معاہدے کو غلطی قرار دیدیا

Web Desk

27 June 2026

حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے لبنانی رکنِ پارلیمنٹ امین شیری نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے معاہدے کو ایک بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے تل ابیب کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی سخت مخالفت کی ہے۔

 امین شیری نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ سراسر غلط ہے۔ ان کے مطابق، اسرائیل اب میز پر بیٹھ کر وہ کچھ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو وہ ماضی کی دو جنگوں میں میدانِ جنگ کے اندر حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیل اب لبنان کے اندرونی اختلافات کو ہوا دے کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ رکنِ پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ اسرائیل اس معاہدے کے ذریعے لبنان کو مزید رعایتیں دینے کی طرف دھکیل رہا ہے، جبکہ ان کے مطابق لبنان کی جانب سے دریائے لیطانی کے جنوب میں لبنانی فوج کی تعیناتی پر اتفاق دراصل اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کو یقینی بنانے کے مترادف ہے۔