دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس ، سنگاپور پہلے ، یو اے ای، جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر
Web Desk
2 July 2026
سال 2026 کی دوسری ششماہی کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کر دی گئی ہے۔ “ہینلے اینڈ پارٹنرز” کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2026 کے لیے جاری کردہ اس فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک بار پھر دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کے نچلے ترین نمبروں پر موجود ہے۔
انڈیکس کے مطابق، سنگاپور کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری دنیا کے 192 ممالک میں بغیر ویزا (ویزا فری) سفر کر سکتے ہیں۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر بھی 3 ایشیائی ممالک موجود ہیں، جن میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر شامل ہیں۔ ان تینوں ممالک کے پاسپورٹ ہولڈرز کو 188 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ گزشتہ ایک دہائی میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا پاسپورٹ رہا ہے، جس کی رینکنگ میں 40 درجے بہتری آئی اور وہ اب دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
فہرست میں تیسرے نمبر پر یورپی ملک سوئیڈن ہے جس کے پاسپورٹ پر 187 ممالک میں ویزا فری سہولت موجود ہے۔ چوتھے نمبر پر مشترکہ طور پر بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، لگسمبرگ، نیدرلینڈز، ناروے اور اسپین موجود ہیں، جن کے شہریوں کو 186 ممالک میں ویزا فری داخلہ مل سکتا ہے۔ پانچویں نمبر پر یونان، آسٹریا، مالٹا، پرتگال اور سوئٹزر لینڈ براجمان ہیں جن کے پاسپورٹ پر 185 ممالک کا سفر ویزا کے بغیر ممکن ہے۔ دوسری جانب، امریکی پاسپورٹ، جو کسی زمانے میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سمجھا جاتا تھا، اب دسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
پاسپورٹ انڈیکس میں سفری آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کو دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا ملک قرار دیا گیا ہے۔ عالمی درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ 100 ویں نمبر پر ہے، جس پر دنیا کے صرف 30 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان سے نیچے محض تین ممالک عراق (101)، شام (102) اور افغانستان (103) موجود ہیں۔ دیگر پڑوسی اور علاقائی ممالک میں یمن 99 ویں، صومالیہ 98 ویں، نیپال 97 ویں، شمالی کوریا اور بنگلا دیش 96 ویں، فلسطین اور ایران 95 ویں، اریٹیریا 94 ویں، جبکہ سری لنکا اور لیبیا 93 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
16 August 2026
حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان
16 August 2026
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026