LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ وزیراعظم نے کفایت شعاری اقدامات میں توسیع کی منظوری دے دی فیلڈ مارشل سے گھانا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق

مدد پہنچنے والی ہے، ملکی اداروں کا کنٹرول سنبھال لو؛ ٹرمپ کا ایران کے مظاہرین کو پیغام

Web Desk

13 January 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری حکومت مخالف احتجاجات کے دوران پہلی بار ایرانی عوام کے نام براہِ راست پیغام جاری کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ پیغام اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری کیا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ
’’ایران کے محبِ وطن شہریو! احتجاج جاری رکھو، ملکی اداروں کا کنٹرول سنبھالو، مدد راستے میں ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ
’’قاتلوں اور ظلم کرنے والوں کے نام محفوظ رکھے جا رہے ہیں، انہیں جلد اپنے جرائم کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔‘‘

صدر ٹرمپ نے اسی بیان میں اعلان کیا کہ ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والے تمام مذاکراتی اجلاس منسوخ کر دیے گئے ہیں اور یہ مذاکرات اس وقت تک بحال نہیں ہوں گے جب تک ایرانی حکومت مظاہرین کے قتلِ عام کو بند نہیں کرتی۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے شدت اختیار کر چکے ہیں۔