اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش
Web Desk
15 September 2026
پاکستان کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے نتیجے میں گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کے بیشتر علاقوں جن میں مری روڈ، صادق آباد، راجا بازار، شمس آباد، کچہری، نیو کٹاریاں، چکلالہ اور پیرودہائی شامل ہیں، میں زوردار بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں مجموعی طور پر 30 ملی میٹر جبکہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں بشمول گولڑہ میں 18 اور بوکڑہ میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 5 فٹ تک بلند ہو گئی۔
جڑواں شہروں کے علاوہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی بادل خوب برسے۔ کراچی کے مختلف حصوں سمیت حیدرآباد اور صوبہ سندھ کے دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی، جبکہ پشاور اور بالائی خیبر پختونخوا کے علاقوں میں بارانِ رحمت سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ بارش کے باعث متعدد شہروں کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، جسے نکالنے کے لیے مقامی انتظامیہ اور واٹر اینڈ سیوریج ڈسپوزل اتھارٹیز (واسا) کو متحرک کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 17 ستمبر تک ملک کے مختلف خطوں میں متوقع شدید بارشوں کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے متعدد اضلاع اور بالائی خیبر پختونخوا میں مزید بارشیں متوقع ہیں، جس سے نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ادارے نے تمام مربوطہ بالادست و مقامی اداروں کو ہنگامی اقدامات مکمل رکھنے اور شہریوں کو ندیاں پار کرنے یا سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا
15 November 2026
اے پی پیک یوتھ ونگ کا بڑا کارنامہ: نیویارک میں پہلے پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن کا کامیاب انعقاد
15 November 2026
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
15 November 2026
نظامِ انصاف مؤثر بنانے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں: ملک احمد خان
15 November 2026
خیبرپختونخوا میں 200 سے زائد ہسپتال برسوں سے بند رہنے کا انکشاف
15 November 2026
بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ 28 ویں ترمیم پر بات کرنی ہے تو براہ راست ان سے کی جائے: سلمان اکرم راجہ
15 November 2026
شیر کے حملے سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ، ورثا نے ملزمان کو معاف کر دیا
15 November 2026