عید پر گوشت کے حد سے زیادہ استعمال سے گریز کریں، ماہرینِ صحت
Web Desk
27 May 2026
طبی ماہرین نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو خبردار کیا ہے کہ گوشت اور چٹ پٹے کھانوں کا زیادہ استعمال صحت کے مسائل پیدا کرسکتا ہے، اس لیے کھانے پینے میں اعتدال اختیار کیا جائے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق عید کے بعد بدہضمی، معدے کی خرابی اور آنتوں کے امراض کے مریضوں میں نمایاں اضافہ سامنے آتا ہے، خصوصاً ایسے افراد زیادہ متاثر ہوتے ہیں جو غیرمتوازن خوراک استعمال کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر گوشت مناسب طریقے سے نہ پکایا جائے تو پیٹ کے مختلف امراض جنم لے سکتے ہیں جبکہ شدید گرمی میں زیادہ گوشت کھانا نظامِ ہاضمہ پر اضافی دباؤ ڈال دیتا ہے۔
انہوں نے دل، شوگر اور دیگر دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو خاص طور پر محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پانی، پھل اور قدرتی غذاؤں کا استعمال بڑھایا جائے۔
ماہرین نے بہتر ہاضمے کے لیے ادرک اور گُڑ کے استعمال کو مفید قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کو پہلے پائیدار سویرن پانڈا بانڈ کے اجرا پر 2026 اے پی اے سی کلائمیٹ بانڈز ایوارڈ سے نواز دیا گیا
16 September 2026
پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری
16 September 2026
ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین
16 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم
16 September 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
16 September 2026
27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم
16 September 2026
چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا
16 September 2026