ایچ بی ایل پی ایس ایل کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں، ڈرافٹ کی جگہ آکشن سسٹم متعارف
Web Desk
19 January 2026
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت آئندہ سیزن میں کھلاڑیوں کی سلیکشن ڈرافٹ کے بجائے آکشن کے ذریعے کی جائے گی۔
پی ایس ایل حکام کے مطابق آکشن سسٹم سے ٹیموں میں توازن پیدا ہوگا اور کھلاڑیوں کو بہتر مالی مواقع میسر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈر اور رائٹ ٹو میچ (RTM) قوانین کو ختم کر دیا گیا ہے۔
آکشن سے قبل ہر فرنچائز کو چار کھلاڑی ریٹین کرنے کی اجازت ہوگی، تاہم ہر کیٹیگری میں صرف ایک کھلاڑی کو برقرار رکھا جا سکے گا۔ نئی شامل ہونے والی دونوں ٹیموں کو بھی آکشن سے قبل چار چار کھلاڑی منتخب کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
ہر فرنچائز کو ایک بین الاقوامی کھلاڑی ڈائریکٹ سائن کرنے کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ وہ کھلاڑی پی ایس ایل 2025 ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔ آکشن کے لیے ہر ٹیم کا سیلری کیپ 16 لاکھ امریکی ڈالر مقرر کیا گیا ہے
متعلقہ عنوانات
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مسترد، 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر منایا جائے گا: متحدہ اپوزیشن کا اعلامیہ
13 October 2026
ایران کے کہنے پر سرگرم حوثی تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ
13 October 2026
بہاولپور سے ن لیگ کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی منیر اقبال چنڑ نے حلف اٹھا لیا
13 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
13 October 2026
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
13 October 2026
اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ و ہجرت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
13 October 2026
ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی
13 October 2026
فیصل واوڈا کے بیانات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے: رانا ثنا اللہ
13 October 2026