ترک وزیر خارجہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر بے جا تنقید کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Web Desk
26 September 2026
ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر بے جا تنقید کرنے والے مغربی اور علاقائی نقادوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا یہ سہ فریقی اتحاد خطے میں دائمی امن و استحکام کی ضمانت ہے۔ نیویارک میں ایک عالمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیرِ خارجہ نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے نیٹو کی مثال پیش کی اور کہا کہ نیٹو کے 50 سالہ قیام کے دوران اجتماعی دفاع کے آرٹیکل 5 پر صرف ایک بار (نائن الیون کے بعد) عملدرآمد ہوا، مگر اس کے باوجود کسی نے بھی نیٹو اتحاد کو ‘کاغذی شیر’ نہیں کہا۔
حاقان فیدان نے نئے قائم ہونے والے اس دفاعی پیمان سے غیر منطقی توقعات وابستہ کرنے کی بھی نفی کی اور کہا کہ اس نو تشکیل شدہ عسکری اتحاد سے یمن کے 10 سالہ طویل اور پیچیدہ بحران کو فوراً حل کرنے کا مطالبہ بالکل غیر مناسب اور غیر حقیقت پسندانہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ رکن ممالک کی سلامتی اور خطے میں تزویراتی توازن برقرار رکھنے کے لیے ایک بنیادی اور سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
انتظامی یونٹس میں اضافہ پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی
18 October 2026
امریکا شرائط مانے تو چھٹے روز آبنائے ہرمز کھلے گا، ساتویں روز مذاکرات ہونگے: ایران
18 October 2026
خیبر پختونخوا کی معدنیات عوام کی ہیں اور رہیں گی: طارق فضل چودھری
18 October 2026
اسحاق ڈار کا ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
18 October 2026
خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا: امیر مقام
18 October 2026
مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب
18 October 2026
خواجہ آصف نے یوروکریٹس کی بیرونِ ملک ہجرت بارے سوالات اٹھا دیے
18 October 2026
دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متنازع نہ بنایا جائے: بلاول بھٹو
18 October 2026