LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان

حجاج کے تحفظ کیلئے جامع دفاعی انتظامات مکمل، مقدس مقامات کی فضائی نگرانی سخت

Web Desk

24 May 2026

سعودی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ حجاج کرام کے تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے جامع دفاعی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ حج کے دوران مقدس مقامات کی فضائی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کے اطراف مضبوط فضائی حصار قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ منیٰ، مزدلفہ اور میدان عرفات کے گرد بھی کڑی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ حجاج کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

سعودی وزارتِ دفاع کی جانب سے دفاعی نظام کی تنصیب کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں فضائی دفاعی نظام کو فعال انداز میں کام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حکام کے مطابق حجاج کی سیکیورٹی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں اور سعودی فضائی دفاعی فورسز مقدس مقامات کے فضائی تحفظ کیلئے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

سعودی وزارتِ دفاع کا مزید کہنا ہے کہ فضائی سیکیورٹی کا نظام مکمل طور پر فعال ہے اور حج کے دوران ہر قسم کے ممکنہ خطرات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔