8ذوالحج: مناسک حج کا آغاز، 20 لاکھ سے زائد عازمین منیٰ پہنچنے لگے
Web Desk
24 May 2026
مکہ مکرمہ میں آج 8 ذوالحج کے ساتھ ہی مناسک حج کی باقاعدہ ادائیگی کا آغاز ہو گیا ہے، جبکہ عازمین حج کے قافلے منیٰ پہنچنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
طوافِ قدوم اور احرام باندھنے کے بعد لاکھوں عازمین خصوصی بسوں اور ٹرینوں کے ذریعے خیموں کی بستی منیٰ منتقل ہو رہے ہیں، جہاں آج نمازِ ظہر سے قبل 20 لاکھ سے زائد حجاج کی موجودگی متوقع ہے۔
عازمین آج کی رات منیٰ میں قیام کریں گے اور عبادات میں مشغول رہیں گے، جبکہ کل 9 ذوالحج کو حج کے رکنِ اعظم وقوفِ عرفات کی ادائیگی کیلئے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔
دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مسجد نمرہ سے خطبۂ حج کے 20 زبانوں میں ترجمے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق “منارۃ الحرمین” پلیٹ فارم کے تعاون سے یومِ عرفات کا خطبہ دنیا بھر میں بیک وقت مختلف زبانوں میں نشر کیا جائے گا تاکہ دنیا کے مختلف ممالک کے مسلمان براہِ راست اس سے استفادہ کر سکیں۔
متعلقہ عنوانات
سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار
27 August 2026
پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا
27 August 2026
برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے
27 August 2026
بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند
27 August 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا
27 August 2026
امریکا کا چین سے منسلک بڑا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
27 August 2026
نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 162 سے زائد افراد ہلاک، 403 لاپتہ
27 August 2026
امریکا، اسرائیل آئی اے ای اے پر ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں: ایران
27 August 2026