LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان یوکرینی حملے روسی انتخابات متاثر نہ کرسکے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: کریملن حوثیوں پر حملے کی تیاری مکمل، ٹرمپ نے آخری مرحلے میں فیصلہ بدل دیا 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز پر عالمی پابندی ہوگی: امریکی وزیر خزانہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: جے ڈی وینس عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی روس، یوکرین جنگ دنیا کیلئے تباہ کن، فوری خاتمہ ضروری ہے: ٹرمپ بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال را، طالبان انٹیلی جنس اور دہشتگرد گروہوں کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف وائٹ ہاؤس میں رسائی پر پابندی، میڈیا اداروں کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم سیاسی کمیٹی بنائیں: سینیٹ اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس لاہور ہائیکورٹ: علیمہ خان کی 3-MPO کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ایم کیو ایم پاکستان کا 27 ستمبر کو پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس کا اعلان احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

21 September 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم لیوی اور اضافی ٹیکسوں کے خلاف جاری ٹرین مارچ کے دوران حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول پر لیوی کو جگا ٹیکس کے طور پر کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور قوم کو جینے کا حق دیا جائے۔ رحیم یار خان پہنچنے پر جماعت اسلامی کے مقامی کارکنان اور عوام نے ٹرین مارچ کے شرکا اور حافظ نعیم الرحمان کا پرجوش استقبال کیا۔ رحیم یار خان اور بعد ازاں خان پور کے ریلوے اسٹیشنز پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ان کی تحریک اور احتجاج مکمل طور پر پرامن ہے اور پرامن ہی رہے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، اس کے باوجود حکومت پٹرولیم لیوی کی مد میں فی لٹر 130 روپے تک وصول کر کے اپنی عیاشیوں کا بوجھ عام شہریوں پر ڈال رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی عوام کو اس معاشی استحصال سے نجات دلانے کے لیے سڑکوں پر نکلی ہے، اور جب تک پٹرولیم لیوی ٹیکس مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاتا، یہ احتجاج ختم ہوگا اور نہ ہی جماعت اسلامی اپنے موقف سے پیچھے ہٹے گی۔ رحیم یار خان سے خان پور پہنچنے والے اس احتجاجی قافلے میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔