احتجاج، دھرنے جاری، حافظ نعیم الرحمان کا لیوی ختم کرانے تک پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان
Web Desk
23 September 2026
امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی کا احتجاج اور دھرنے تاحال جاری ہیں اور مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رہے گی۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر لانگ مارچ عارضی طور پر روکا گیا ہے، اور وزیراعظم کی وطن واپسی پر ان کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوگی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے واضح کیا کہ جماعتِ اسلامی سڑکوں پر موجود ہے اور گھر واپس نہیں گئی، انہوں نے عوام سے وعدہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ کرائے بغیر جماعتِ اسلامی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا اپنا ایجنڈا ہے اور جماعتِ اسلامی کا اپنا، تاہم حکومت کو درپیش سیاسی کشیدگی ختم کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے ساتھ باضابطہ بات چیت کا آغاز کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے عوام کو درپیش معاشی مشکلات میں ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ
24 September 2026
عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظربندی معطل کرنے کی استدعا مسترد
24 September 2026
وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتیں، ڈیجیٹائزیشن، پی آئی اے اور ریکوڈک پر مشاورت
24 September 2026
لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ
24 September 2026
ایرانی وزارت خارجہ کا کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے بیان پر سخت ردعمل
24 September 2026
افغان سرزمین سے ڈرون حملے ناقابلِ قبول، دفاع ہمارا حق، فوری جواب دیا جائے گا: عطا تارڑ
24 September 2026
وزیراعظم کی امریکا میں اہم ملاقاتیں، نوجوانوں کو ملکی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کی دعوت
24 September 2026
عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظربندی معطل کرنے کی استدعا مسترد
24 September 2026