افغان طالبان سے شکوہ ہے کہ آپ اپنی زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے نہیں روک رہے: حافظ نعیم
Web Desk
19 July 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کی عبوری حکومت سے شدید شکوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کی سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ہونا اور ان کا اسے نہ روک پانا انتہائی افسوسناک ہے۔ پاک-افغان کشیدہ تعلقات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے تجویز دی کہ ریاستِ پاکستان، عالمی علما کی تنظیموں، مقامی قبائل کے نمائندوں اور چین، روس و ترکیہ جیسے ممالک کے ساتھ مل کر بات چیت کا راستہ اختیار کرے، جبکہ قبائلی عوام پر مشتمل ایک ‘گریٹر جرگہ’ اس دیرینہ مسئلے کو حل کر سکتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دونوں ممالک کے عوام نے تقریباً 50 سال ایک دوسرے کو سینے سے لگا کر رکھا ہے، پورا افغانستان تورا بورا بنا تو پاکستان نے بھی اس کی بھاری قیمت ادا کی، لہٰذا چند ناخوشگوار واقعات کی بنیاد پر یہ گہرا رشتہ ختم نہیں ہونا چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی نے افغان طالبان سے دردمندی کے ساتھ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کی اپیل کی، جبکہ حکومتِ پاکستان پر زور دیا کہ بارڈر ٹریڈ کی بحالی اور امن کے لیے مسلسل مذاکرات کیے جائیں، جس میں جماعت اسلامی بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
متعلقہ عنوانات
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا اعزاز؛ رانا مشہود نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ‘ٹریونڈا’ دنیا کے سامنے پیش کر دی
20 July 2026
امریکی حملوں کے اعلان کے بعد ایران کے 5 شہروں میں دھماکوں کی آوازیں
20 July 2026
پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کمالیا
20 July 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا شام میں کمانڈ سینٹر پر حملہ
20 July 2026
ایران مرکزی منامہ میں کچھ مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہے: امریکی سفارتخانے نے شہریوں کو ہدایات جاری کر دیں
20 July 2026
ایران کے شہر چابہار میں دھماکوں کی آوازیں: ایرانی میڈیا
20 July 2026
امریکی فوج نے ایران کیخلاف مسلسل نویں رات حملوں کی نئی لہر شروع کر دی
20 July 2026
سپین بیک وقت مینز اور ویمنز فٹبال ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک بن گیا
19 July 2026