LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ

گیانا، مسافروں سے بھری فیری سمندر میں ڈوب گئی، 41 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

Web Desk

23 July 2026

جنوبی امریکی ملک گیانا کے ساحل کے قریب 179 مسافروں کو لے جانے والی مسافر فیری الٹنے کے بھیانک حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 41 ہو گئی ہے، جبکہ 61 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ امدادی ٹیمیں کئی روز گزر جانے کے باوجود سمندر میں ڈوبنے والے متاثرین کی تلاش میں مسلسل مصروف ہیں۔

گیانا کی حکومت کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 77 افراد کو باحفاظت زندہ بچا لیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ “ایم وی باریما” (MV Barima) نامی فیری دارالحکومت جارج ٹاؤن سے پورٹ کیتھوما جا رہی تھی کہ شمالی بحرِ اوقیانوس میں ساحل سے تقریباً 7 میل دور اچانک الٹ گئی۔

وزیرِ تعمیرات خوان ایج ہل (Juan Edghill) نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ابتدائی طور پر فیری میں 133 مسافروں کی موجودگی کا بتایا گیا تھا، تاہم بورڈنگ کی ویڈیو فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لینے پر انکشاف ہوا کہ کشتی میں مجموعی طور پر 179 افراد سوار تھے، جس کے باعث ریسکیو کارروائی مزید پیچیدہ اور دشوار ہو گئی۔

حکام کے مطابق حادثے سے قبل فیری کی جانب سے ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی پیغام (Emergency Signal) موصول ہوا تھا، جس کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا لیکن اندھیرے اور جدید سرچ آلات کی کمی کے باعث ابتدائی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں تیل و گیس کمپنیوں نے جدید اسکینرز سے لیس جہاز اور غوطہ خور فراہم کیے، جبکہ سرچ ایریا کو 400 مربع کلومیٹر سے بڑھا کر 1,040 مربع کلومیٹر تک وسیع کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ تعمیرات نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ فیری کے کپتان اور عملے کے دیگر ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ طبی معائنے کے دوران کپتان اور کم از کم ایک عملے کے رکن کا چرس (ماریجوانا) ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بچ جانے والے متعدد افراد کا نام مسافروں کی سرکاری لسٹ میں درج ہی نہیں تھا۔ حکام نے مزید بتایا کہ فیری کی 2024 میں مرمت کی گئی تھی اور رواں سال اس کا تکنیکی معائنہ بھی شیڈول تھا۔