LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ

سانحہ گل پلازہ: عدالتی کمیشن کی رپورٹ عام کرنے کی درخواست مسترد، سندھ انفارمیشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری

Web Desk

22 July 2026

سندھ انفارمیشن کمیشن نے سانحہ گل پلازہ سے متعلق عدالتی کمیشن کی رپورٹ کو عام کرنے کے لیے دائر کی گئی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سندھ انفارمیشن کمیشن نے اپنا باضابطہ تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے، جس میں چیف سیکرٹری سندھ کا موقف بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ درخواست متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فاروق ستار کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی، جس میں سانحہ گل پلازہ کی عدالتی کمیشن کی رپورٹ کو عوام کے لیے عام کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ تاہم، کمیشن نے فیصلے میں واضح کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات، انکوائری اور عمل درآمد کا عمل اس وقت جاری ہے، لہٰذا اس مرحلے پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو پبلک نہیں کیا جا سکتا۔ رپورٹ کو تحقیقات کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی منظر عام پر لایا جائے گا۔