سانحہ گل پلازہ کیس: نامزد ملزموں نے پولیس تفتیش کو عدالت میں چیلنج کردیا
Web Desk
7 July 2026
سانحہ گل پلازہ کیس میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں مقدمے میں نامزد ملزمان نے پولیس کی تفتیش کو سیشن عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس کے تفتیشی افسر پرویز بھٹو کے طرزِ عمل کا فوری طور پر عدالتی نوٹس لیا جائے، کیونکہ وہ اصل ذمہ داروں کو بچا کر بے گناہ افراد کو اس سنگین مقدمے میں ملوث کر رہے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی، چیف فائر افسر، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ سول اداروں کے ذمہ داران کے خلاف غفلت اور لاپروائی برتنے پر قانونی کارروائی کی جائے۔ اس کے ساتھ ہی استدعا کی گئی کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی عرفان بلوچ یا عامر فاروقی کی سربراہی میں حساس اداروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے۔
دوسری جانب، گل پلازہ ایسوسی ایشن کے صدر تنویر پاستا، نائب صدر عمار اسماعیل، جوائنٹ سیکریٹری محمد رمضان، محمد امین، نعمت اللہ اور 11 سالہ حذیفہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس اندوہناک سانحے میں 72 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے، لیکن پولیس نے اتنے بڑے واقعے کا محض آدھے صفحے کا چالان جمع کرایا ہے۔ وکیل نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے کسی بھی سول ادارے پر ذمہ داری عائد نہیں کی، بلکہ اصل انتظامیہ کو بچاتے ہوئے متاثرین کو ہی ملزم بنا دیا ہے۔
عدالت نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ پولیس کا چالان پہلے ہی دو مرتبہ مسترد ہو چکا ہے، لیکن پولیس نے انھی اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ وہی چالان پیش کر دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تنویر پاستا سمیت پانچ ملزمان کی 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی، جبکہ 11 سالہ کم عمر ملزم حذیفہ کی 10 ہزار روپے کے مچلکے کے عوض عبوری ضمانت منظور کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعلیٰ پنجاب سے ملتان کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، الیکٹروبس شروع کرنے کا اعلان
22 August 2026
کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن
22 August 2026
پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم
22 August 2026
مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف
22 August 2026
پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے
22 August 2026
سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال
22 August 2026
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی
22 August 2026
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
22 August 2026