امریکا میں گرین کارڈ درخواستوں پر کارروائی معطل، 2 لاکھ 33 ہزار ویزوں کا ازسرنو جائزہ
Web Desk
25 November 2025
ٹرمپ انتظامیہ نے بائیڈن دور میں جمع کروائی گئی گرین کارڈ کی درخواستوں پر کارروائی روک دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے 2 لاکھ 33 ہزار تارکین وطن کے ویزوں کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے والے تارکین وطن کے ویزے منسوخ بھی کیے جاسکتے ہیں۔ حکومت نے اس جائزہ عمل کی تکمیل تک 2021 کے بعد جمع ہونے والی تمام گرین کارڈ درخواستوں پر کارروائی معطل کر دی ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ویزوں کی جانچ پڑتال کا مقصد سیکیورٹی اور امیگریشن پالیسیوں سے مطابقت کو یقینی بنانا ہے، جس کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ کن درخواست دہندگان کو امریکہ میں مستقل رہائش دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری
16 September 2026
ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین
16 September 2026
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم
16 September 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
16 September 2026
27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم
16 September 2026
چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا
16 September 2026
پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہیے، خیرات نہیں، حافظ نعیم الرحمان
16 September 2026
اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نواز
16 September 2026