بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ
Web Desk
12 January 2026
اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے، وفاقی حکومت نے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے نیپرا میں ہونے والی سماعت کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے بچنے کے لیے سبسڈی میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی، جس کے باعث ٹیرف بڑھانے کی ضرورت نہیں رہی۔
حکام کے مطابق جولائی 2025 سے اب تک انرجی مکس میں بہتری کے باعث پیداواری لاگت کم ہوئی اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ممکن ہوا۔ حکام نے واضح کیا کہ حکومت نے تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیرف میں تبدیلی نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق اس وقت ملک بھر میں تمام کیٹیگریز کے صارفین کو مجموعی طور پر 629 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ عوام کو بجلی سستے نرخوں پر میسر رہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026