LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کو ایک رات میں ختم کیاجاسکتاہے، وہ منگل کی رات بھی ہوسکتی ہے، ٹرمپ کی دھمکی پنجاب، کے پی، بلوچستان، اسلام آباد، کشمیر، جی بی میں مارکیٹس رات 8بجے بندکرنے کافیصلہ بوشہرایٹمی پلانٹ پر حملے ایران اور خطے کےلیے خطرناک ہیں، عالمی جوہری توانائی ایجنسی ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، صدر یورپی کونسل حالات بہترہوتے ہی پیٹرول سستا کردیں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں کو یقین دہانی آپریشن وعدہ صادق 4 کی 98 ویں لہر، امریکی و اسرائیلی تنصیبات پر ایران کے مزید حملے مہنگے پیٹرول نے ہرفرد کوہلادیا،مولانا فضل الرحمان کاردعمل، جمعے کو احتجاج کا اعلان انفرااسٹرکچرپرحملوں کا فیصلہ کن اوربھرپورجواب دیں گے، ایرانی وزیرخارجہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی جنگ بندی کیلیےامریکی منصوبہ قابل قبول نہیں، ایران کا اعلان، ثالثوں کی کوششوں کےجواب میں اپنا مسودہ تیارکرلیا بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم روس اور سعودی عرب کے درمیان ویزا فری معاہدہ، 11 مئی سے نافذ العمل پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط حافظ نعیم الرحمن کا میئر کراچی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا حکم میری گورنر شپ کا ایک ایک منٹ پنجاب کے لوگوں کیلئے ہے:گورنر پنجاب

حالات بہترہوتے ہی پیٹرول سستا کردیں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں کو یقین دہانی

Web Desk

6 April 2026

حکومت نے اپنے اتحادیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اعتماد میں لیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کردی جائے گی۔
حکمران اتحاد کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، ریاض پیرزادہ، بیرسٹر عقیل ملک، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سمیت دیگر جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پارلیمانی پارٹی کو موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت نے فوری اقدامات کیے۔
اجلاس کے بعد وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم نے پارلیمانی رہنماؤں کو موجودہ صورتحال سے متعلق بریف کیا۔
طارق فضل نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی پالیسیز پر اعتماد کا اظہار کیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے مزید اقدامات پر غور کیا گیا اور وزرا نے اجلاس کو بتایا ہے کہ حالات معمول پر آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی۔