LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے ‘امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں’ ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی سعودی اتحادی فورس کا حوثی ملیشیا کے 6 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ مصطفیٰ کمال نے پاکستان کو بچانے کیلئے نئے صوبے لازم و ملزوم قرار دیدیئے پاکستانی و لبنانی وزرائے اعظم کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ شرجیل میمن سندھ حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: علی خورشیدی وزیراعظم کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان نیتن یاہو کی تقریر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے 77 ممالک کے وفود کا واک آؤٹ برطانیہ یوکرین تنازع کا باقاعدہ فریق بننے کے قریب پہنچ چکا ہے، روس صدر پوتن کو جی 20 اجلاس میں شرکت کی امریکی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: کریملن کارکن کے قتل پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری کا شدید اظہارِ مذمت

پاکستان، امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے: گورنر سندھ

Web Desk

24 September 2026

گورنر سندھ نے کراچی میں قائم امریکی قونصل خانے کی جانب سے امریکہ کے 250 ویں یومِ آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے پاکستان اور امریکہ کے مابین دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امریکی حکومت اور عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور عوام کے درمیان مضبوط روابط پر استوار ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے پاس تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے متعدد مواقع موجود ہیں، جن سے فائدہ اٹھا کر ان تعلقات کو نئے دائرہ کار تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی اور امریکی قونصل جنرل نے بھی خطاب کیا اور دونوں نے دوطرفہ روابط کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتی نمائندگان، اعلیٰ سرکاری حکام اور تمام مکاتبِ فکر کی نامور شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔