میری گورنر شپ کا ایک ایک منٹ پنجاب کے لوگوں کیلئے ہے:گورنر پنجاب
Web Desk
6 April 2026
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے واضح کیا ہے کہ ان کی گورنر شپ کا ایک ایک منٹ پنجاب کے عوام کی خدمت کے لیے وقف ہے اور وہ صوبے کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ضلع اٹک میں نئی تحصیل ‘نرڑہ’ کے قیام کے حوالے سے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر بورڈ آف ریونیو کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل جنڈ کی سات یونین کونسلز پر مشتمل اس نئی تحصیل کا قیام عوامی مطالبہ ہے، جس سے نہ صرف انتظامی معاملات میں بہتری آئے گی بلکہ مقامی لوگوں کو ان کی دہلیز پر سرکاری خدمات میسر ہوں گی۔ گورنر پنجاب نے زور دیا کہ دور دراز علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں، جبکہ بریفنگ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ بورڈ آف ریونیو رولز کے تحت تحصیل نرڑہ کا کیس قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد جلد منظوری کے لیے صوبائی کابینہ میں پیش کر دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے وفد کا کراچی انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈیزیزز اینڈ ری ہیبیلیٹیشن KIND-Rکا دورہ
6 April 2026
ایران کو ایک رات میں ختم کیاجاسکتاہے، وہ منگل کی رات بھی ہوسکتی ہے، ٹرمپ کی دھمکی
6 April 2026
قومی اسمبلی اجلاس، توانائی بحران پرگرماگرم بحث، اپوزیشن کی شدید تنقید، پیٹرول کیوں مہنگاہوا؟ بیرسٹر گوہر کا سوال
6 April 2026
پنجاب، کے پی، بلوچستان، اسلام آباد، کشمیر، جی بی میں مارکیٹس رات 8بجے بندکرنے کافیصلہ
6 April 2026
بوشہرایٹمی پلانٹ پر حملے ایران اور خطے کےلیے خطرناک ہیں، عالمی جوہری توانائی ایجنسی
6 April 2026
ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، صدر یورپی کونسل
6 April 2026
حالات بہترہوتے ہی پیٹرول سستا کردیں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں کو یقین دہانی
6 April 2026
آپریشن وعدہ صادق 4 کی 98 ویں لہر، امریکی و اسرائیلی تنصیبات پر ایران کے مزید حملے
6 April 2026