LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
باقر قالیباف کا ایران پر نئی امریکی پابندیاں مسترد کرنے پر چین سے اظہارِ تشکر یوکرین جنگ ہار رہا، محاذ کی صورتحال واضح ثبوت ہے: کریملن یوکرینی حملے میں مسافر بس نشانہ بن گئی، لڑکی سمیت 9 روسی ہلاک، 6 زخمی آزاد کشمیر حکومت سازی، بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم کیلئے فائنل آبنائے ہرمز مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی سانحہ پمز پر حکمران طبقہ زیادہ دیر نہیں چھپ سکتا: حافظ نعیم الرحمان امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر پمز آتشزدگی کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی قائم سانحہ پمز: بچوں کی اموات آکسیجن بند ہونے اور جھلسنے سے ہوئی، ابتدائی رپورٹ ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی مریم نواز کی سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی سسٹم کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے کے امکانات مسترد کردیے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری

اسٹیٹ بینک کا عید الاضحیٰ پر ملک گیر “گو کیش لیس” مہم کا آغاز

Web Desk

15 May 2026

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحیٰ 2026 کے موقع پر ملک بھر میں “گو کیش لیس” مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد مویشی منڈیوں میں محفوظ، آسان اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک بھر میں مویشی منڈیوں میں بڑی سطح پر تجارتی سرگرمیاں ہوتی ہیں جو زیادہ تر نقد لین دین پر مشتمل ہوتی ہیں، اسی رجحان کو کم کرنے اور ڈیجیٹل مالی شمولیت بڑھانے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس سال اس مہم کو مزید وسعت دیتے ہوئے گزشتہ سال کی 54 منڈیوں کے مقابلے میں 96 مویشی منڈیاں شامل کی گئی ہیں۔

ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت کے لیے 22 شریک کار بینک مختلف منڈیوں میں خصوصی کیمپ اور سہولت مراکز قائم کریں گے تاکہ خریداروں اور بیوپاریوں کو آسانی فراہم کی جا سکے۔

یہ بینک مویشی فروخت کرنے والوں، ٹرانسپورٹرز اور دیگر سروس فراہم کرنے والوں کو اکاؤنٹ کھولنے اور کیو آر کوڈ کی بنیاد پر ادائیگی کے نظام سے منسلک کریں گے۔

اس کے علاوہ لین دین اور اکاؤنٹ بیلنس کی حد میں عارضی نرمی بھی کی گئی ہے جو 14 مئی 2026 سے 5 جون 2026 تک نافذ العمل رہے گی جبکہ منڈیوں میں موبائل بینکنگ وین اور نقد جمع کروانے والی مشینوں کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔