امریکہ ایران کشیدگی: ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ نے عالمی منڈی میں آگ لگا دی؛ خام تیل 104 ڈالر سے تجاوز کر گیا
Web Desk
13 April 2026
امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مذاکرات میں تعطل اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ٹوئٹ نے جلتی پر تیل کا کام کیا، جس کے فوری بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 104 ڈالر کی حد عبور کر گئی۔ مذاکرات میں ناکامی اور ناکہ بندی کے خدشات نے سپلائی چین سے متعلق سرمایہ کاروں کے اضطراب کو بڑھا دیا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں حالیہ مہینوں کا سب سے بڑا اچھال دیکھا جا رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت میں 8 ڈالر 40 سینٹس کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 104 ڈالر 97 سینٹس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح برطانوی خام تیل (Brent) کی قیمت بھی 6 ڈالر 94 سینٹس اضافے کے ساتھ 102 ڈالر 14 سینٹس تک جا پہنچی ہے۔ دیگر پیٹرولیم مصنوعات بھی اس لہر سے متاثر ہوئی ہیں، جہاں ماربن کروڈ 98 ڈالر 16 سینٹس اور نیچرل گیس کی قیمت 2 ڈالر 66 سینٹس ریکارڈ کی گئی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی تعطل برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں توانائی کا عالمی بحران مزید سنگین صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ کو ٹیکنالوجی اور مالیات کا عالمی مرکز بنانے کا عزم؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس
9 July 2026
سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے ‘پیکیج ویزا’ کا بڑا اعلان؛ فلائٹ، ہوٹل اور ویزا اب ایک ہی جگہ سے ملیں گے
9 July 2026
جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے,عاصم افتخار
9 July 2026
برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات؛ پاک برطانیہ تعلقات اور امریکہ ایران کشیدگی پر گفتگو
9 July 2026
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
9 July 2026
مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار،
9 July 2026
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سلیکون ویلی میں اہم ملاقاتیں؛ 2035 تک پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف
9 July 2026
معاشی محاذ پر بڑی کامیابی؛ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں پونے 2 ارب ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ
9 July 2026