تیل کی منڈیوں میں بھونچال، عالمی مارکیٹ میں قیمت 108 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی
Web Desk
11 September 2026
آبنائے ہرمز کی جزوی بندش اور یمن کے ساحلی شہر موخا کے ساتھ باب المندب کے انتہائی اہم سٹریٹجک مقام پر حوثی جنگجوؤں کے قبضے کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی منڈیوں میں شدید بھونچال آ گیا ہے اور تیل کے نرخوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی بازارِ حصص اور ایندھن کی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل (Brent Crude) کی قیمت مزید بڑھ کر 108 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جو کہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران ریکارڈ کی جانے والی بلند ترین قیمت ہے۔
اسی طرح امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت بھی زبردست اضافے کے ساتھ 103 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیدا ہونے والے اس سپلائی بحران کے باعث متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل (Murban Crude) کی قیمت 116 ڈالر فی بیرل کی نئی ریکارڈ سطح کو چھو گئی ہے۔ خام تیل کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر قدرتی گیس (Natural Gas) کے نرخوں میں بھی تیز رفتار اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس سے آنے والے دنوں میں عالمی معیشت اور افراطِ زر پر شدید ترین منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ انتظامیہ پیر کو بڑے بینک کے خلاف پابندیاں عائد کرے گی، امریکی وزیر خزانہ
11 September 2026
واشنگٹن کے تمام اقدامات تیل کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں ناکام رہے ہیں، باقر قالیباف
11 September 2026
آئی اے ای اے کی ایران کے خلاف قرارداد غیر قانونی اور سیاسی ہے، محسن رضائی
11 September 2026
بانی پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی 78 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
11 September 2026
کینیڈا کا یوکرین کیلئے 35 کروڑ ڈالر کے دفاعی امدادی پیکیج، میزائل فراہم کرنے کا اعلان
11 September 2026
وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا، آئین پر عملدرآمد کی یقین دہانی
11 September 2026
حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، انصار اللہ کا دعویٰ
11 September 2026
بحیرہ احمر اور باب المندب میں آمدورفت، تجارت معمول کے مطابق جاری ہے: ترجمان حوثی باغی
11 September 2026