LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی ریاست وسکونسن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

ایئربس سافٹ ویئر میں سنگین خرابی؛ دنیا بھر میں سینکڑوں پروازیں منسوخ، متعدد ایئر لائنز متاثر

Web Desk

30 November 2025

وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے ایئربس اے 320 فیملی کے طیاروں میں سنگین سافٹ ویئر خرابی سامنے آنے کے بعد دنیا بھر کی ایئر لائنز نے ہفتے کے اختتام سے قبل سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دیں، جب کہ متعدد ممالک میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مسئلے کی نشاندہی اس وقت ہوئی جب 30 اکتوبر کو امریکی ایئرلائن جیٹ بلیو کے ایک طیارے کی رفتار دورانِ پرواز اچانک کم ہوئی اور طیارہ نیچے کی جانب جھکنے لگا، جس کے بعد شبہ ظاہر کیا گیا کہ خرابی فلائٹ کنٹرول سسٹم کے اہم ڈیٹا سے جڑی سافٹ ویئر گڑبڑ کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ یورپ کی ایوی ایشن کمپنی ایئربس نے تصدیق کی کہ شدید شمسی تابکاری اے 320 فیملی کے طیاروں کے کچھ اہم سسٹمز کو متاثر کر سکتی ہے، جب کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے مسئلے کے حل کو لازمی قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس کے باعث پروازوں کے شیڈول میں عارضی خلل ناگزیر ہے۔ یہ خرابی اے 320 طیاروں کے حالیہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے بعد سامنے آئی، جو امریکہ میں تھینکس گیونگ ہالیڈیز کے فوراً بعد مسافروں کی بڑے پیمانے پر واپسی کے دوران ہوا، یعنی جب ملک کا سب سے مصروف سفری سیزن جاری تھا۔

جاپان کی آل نپون ایئرویز نے ہفتے کے روز 65 ملکی پروازیں منسوخ کیں، جب کہ امریکن ایئرلائنز کے بیڑے میں شامل 480 میں سے 209 طیارے متاثر ہوئے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ زیادہ تر پرزے دو گھنٹے میں اپڈیٹ ہو جائیں گے اور منسوخی کم سے کم رکھی جائے گی۔ ڈیلٹا نے بتایا کہ اس کے 50 سے کم اے 321 نیو طیارے متاثر ہیں، یونائیٹڈ کے مطابق اس کے صرف 6 طیاروں میں معمولی تاخیر کا امکان ہے، جب کہ ہوائیئن ایئر لائنز نے کہا کہ اس کی پروازیں متاثر نہیں ہوں گی۔ جرمن ایئرلائن نے خبردار کیا ہے کہ کچھ طیاروں کی مرمت میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، جس سے ہفتے کے آخر میں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوں گی۔ کولمبیا کی ایویانکا نے صورتحال کو زیادہ سنگین قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے بیڑے کا 70 فیصد متاثر ہے اور آئندہ 10 دنوں میں نمایاں آپریشنل خلل ہوگا، حتیٰ کہ 8 دسمبر تک نئی ٹکٹوں کی فروخت بھی روک دی گئی ہے۔

برٹش ایئرویز کے تین مختصر فاصلے کے اے 320 طیارے متاثر ہیں مگر ایئرلائن کا کہنا ہے کہ کوئی بڑا آپریشنل اثر متوقع نہیں، جبکہ ایئر فرانس 35 پروازیں منسوخ کر چکا ہے۔ ایئرنیوزی لینڈ نے بھی اپنے تمام اے 320 نیو طیاروں میں فوری سافٹ ویئر اپڈیٹ کا اعلان کیا ہے جس سے پروازوں کی تعداد متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ہوابازی ماہر مائیک اسٹینگل کے مطابق یہ خرابی پروازوں کے درمیان یا رات کے وقت روٹین چیک کے دوران بھی دور کی جا سکتی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے مسافروں کو اطمینان دلایا ہے کہ اس کا بیڑہ محفوظ ہے کیونکہ پی آئی اے کے طیاروں میں وہ نیا سافٹ ویئر اپڈیٹ (ورژن 104) انسٹال ہی نہیں کیا گیا تھا، جس میں خرابی پائی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایئربس نے تمام ایئرلائنز کو پرانا ورژن دوبارہ لوڈ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، تاہم پی آئی اے کے جہاز پرانا مستحکم ورژن ہی استعمال کر رہے ہیں، لہٰذا کوئی خطرہ لاحق نہیں۔