LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو مکمل ختم کیا جائے: حافظ نعیم اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن نقوی پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے 3 اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف ہنگو میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا مصر، سوڈان اور اعلیٰ امریکی حکام کے سوڈان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم مذاکرات

اٹلی: سکولوں میں نقاب پر پابندی، غیر ملکی طلبہ کی حد مقرر کا اعلان

Web Desk

21 September 2026

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت ملک بھر کے تمام اسکولوں میں برقع و چہرہ ڈھانپنے والے نقاب پر مکمل پابندی عائد کرنے اور کلاس رومز میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد کی حتمی حد مقرر کرنے کے لیے قانون سازی کی تیاری کر رہی ہے۔ اپنی سیاسی جماعت ‘برادرز آف اٹلی’ کی نوجوانوں کے ساتھ سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اطالوی وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی کابینہ جلد ایک جامع بل پیش کرے گی جس کے تحت ہر جماعت میں غیر ملکی شہریوں اور تارکینِ وطن کے بچوں کا ایک خاص تناسب طے کیا جائے گا۔

جارجیا میلونی نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں ہر طالب علم کا چہرہ واضح نظر آنا چاہیے اور کسی کو بھی حقیقی یا فرضی مذہبی و ثقافتی روایت کا سہارا لے کر کسی نوجوان طالبہ یا خاتون کو اپنا چہرہ چھپانے پر مجبور کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کلاس میں ایک یا دو بچے اطالوی زبان نہ جانتے ہوں تو وہ اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ رہ کر جلدی زبان سیکھ سکتے ہیں، لیکن اگر ان کی تعداد اکثریت میں بدل جائے تو یہ مربوط انضمام کی بجائے سنگین غفلت بن جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اطالوی تعلیمی نظام میں نہ ڈھلنے والے بچوں کے والدین پر بھی اطالوی زبان سیکھنے کی شرط عائد کی جائے گی۔