گھوٹکی: کچے کے علاقے میں دو گروپوں میں خونی تصادم، فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
Web Desk
19 March 2026
گھوٹکی: قادر پور کے کچے کے علاقے میں دو مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والے شدید تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، لولائی اور جاگیرانی گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں لولائی گروہ کے راحب لولائی، ماکڑو لولائی اور مہر لولائی شامل ہیں۔ دوسری جانب، فائرنگ کے نتیجے میں جاگیرانی گروہ کے دو ارکان، نور جاگیرانی اور ہدایت جاگیرانی بھی مارے گئے ہیں۔
کچے کے دشوار گزار علاقے میں دونوں جانب سے جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ پولیس کی بھاری نفری کو علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے اور مزید جانی نقصان کو روکا جا سکے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ تصادم دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026
اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
18 July 2026
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی
18 July 2026
بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے
18 July 2026
ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک
18 July 2026