LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
او آئی سی کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان حوثیوں کا سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایک ہی ملک میں دو خارجہ پالیسیاں ناممکن، خیبرپختونخوا میں آئین کے تحت اقدامات کیے: عطا تارڑ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی پاکستان موسمیاتی آفات کے خلاف رہنما کردار ادا کرسکتا ہے: صدر زرداری ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا حد سے آگے نکل گیا: ٹرمپ خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ کے پی میں گورنر راج: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

جنیوا میں امریکا اور یوکرین وفود کی ملاقات نتیجہ خیز، نئے امن فریم ورک پر اتفاق

Web Desk

24 November 2025

جنیوا میں امریکا اور یوکرین کے وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی نتیجہ خیز رہی ہے، جس میں مذاکرات کاروں نے ایک نیا اور بہتر امن فریم ورک تیار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وفود نے روس کے ساتھ امن معاہدے میں یوکرین کی خودمختاری کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ وفود نے منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار بھی کیا۔

ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کاروں نے اس بات کی توثیق کی کہ کوئی بھی مستقبل کا معاہدہ یوکرین کی خودمختاری کو مکمل طور پر برقرار رکھے گا۔ مزید برآں، یوکرین اور امریکہ نے آنے والے دنوں میں مشترکہ تجاویز پر مزید بھرپور کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

امریکی سینیٹر مارکو روبیو نے اس موقع پر کہا کہ حتمی معاہدہ دونوں ممالک کے صدور کی منظوری سے ہونا چاہیے، اور کریملن کو شامل کرنے سے پہلے چند اہم مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

اس ملاقات کا مقصد خطے میں دیرپا امن اور استحکام کو یقینی بنانا اور یوکرین کی خودمختاری کو تحفظ فراہم کرنا ہے، جبکہ عالمی برادری بھی اس پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔