گوگل جیمنائی میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ: پرسنل انٹیلی جنس فیچر متعارف
Web Desk
15 January 2026
کیلیفورنیا: گوگل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل جیمنائی میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف کروا دی ہے، جسے پرسنل انٹیلی جنس کا نام دیا گیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کو اے آئی کے شعبے میں ایک نمایاں پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس فیچر کی مدد سے جیمنائی گوگل ایپس میں صارف کے ذاتی ڈیٹا کا تجزیہ کرے گا اور سوالات کے زیادہ تفصیلی اور ذاتی نوعیت کے جوابات فراہم کرے گا۔ پرسنل انٹیلی جنس کے تحت جیمنائی گوگل سرچ، جی میل، گوگل فوٹوز اور یوٹیوب سمیت متعدد ایپس تک رسائی حاصل کر سکے گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے جیمنائی ایک حقیقی اے آئی پرسنل اسسٹنٹ بن جائے گا۔ مثال کے طور پر صارف گاڑی کے مسئلے کے بارے میں سوال کرے تو جیمنائی گوگل ایپس میں موجود معلومات اور گوگل فوٹوز کے ذریعے گاڑی کی حالت دیکھ کر یوٹیوب ویڈیوز کی مدد سے حل تجویز کر سکے گا۔
ابتدائی طور پر یہ فیچر امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے اور گوگل اے آئی پرو اور اے آئی الٹرا سبسکرپشن پلان کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں میں اس فیچر کو دیگر ممالک اور مفت صارفین تک بھی توسیع دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
1 October 2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ
1 October 2026
شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات
1 October 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی
1 October 2026
حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر
1 October 2026
جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس
1 October 2026